3 مئی 2016 - 14:59
دنیا کے ۱۶ ممالک کے تجارتی وفود نے سرمایہ کاری کے لیے ایران کے دورے کئے

حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ تاریخی جوہری معاہدے کے نفاذ کو تین مہینے گزرچکے ہیں اور اسی دوران مختلف ممالک کے 16 تجارتی وفود نے باہمی تعاون اور سرمایہ کاری پر معاہدے کرنے کیلئے ایران کے دورے کئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ تاریخی جوہری معاہدے کے نفاذ کو تین مہینے گزرچکے ہیں اور اسی دوران مختلف ممالک کے 16 تجارتی وفود نے باہمی تعاون اور سرمایہ کاری پر معاہدے کرنے کیلئے ایران کے دورے کئے.
يہ بات 'محمدباقر نوبخت' جو اسٹريٹجك منصوبہ بندي اور نگراني كيلئے نائب صدر ہيں، نے منگل كے روز تہران ميں پريس كانفرنس كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ گزشتہ تين مہينوں كے دوران آٹھ صدور، پانچ وزرائے اعظم اور تين اسپيكروں نے ايران كا دورہ كيا جن كا مقصد باہمي تعلقات كي توسيع اور مشتركہ سرمايہ كاري تھا.

جنوبي كوريا كي صدر كے حاليہ ايران كے دورے كا ذكر كرتے ہوئے حكومتي ترجمان نے مزيد كہا كہ صدر 'پارك جيون ہائي' 230 افراد پر مشتمل اعلي سطحي وفد كے ہمراہ تہران كے دورے پر ہيں اور ايران كيساتھ تعاون بڑھانے كے حوالے مزاكرات اور مفاہمتوں پر دستخط كرنے ميں مصروف ہيں.

موجودہ حكومت كي 33 مہينوں ميں كاركردگي اور جوہري معاہدے پر بعض فريقوں كے مؤقف كے حوالے سے انہوں نے كہا كہ جوہري معاہدے پر جوہري معاہدے كے حد تك ہيں توقع ركھني چاہئے.

انہوں نے كہا كہ جوہري معاہدے كے نفاذ كے پہلے مرحلے ميں ہم نے ايران مخالف تيل پابنديوں كو جو سب اہم اور مشكل پابندي تھي، اس كا خاتمہ كرويا اور ہم نے روزانہ ايك ملين بيرل تيل كي پيداروار كي ہدف تك پہچنے ميں كاميابي بھي حاصل كي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲